Mar ۰۵, ۲۰۱۷ ۱۴:۲۰ Asia/Tehran
  • امریکی ایٹمی ہتھیاروں کی خفیہ جدیدکاری پر انتباہ

امریکہ کے ایک جریدے نے اس ملک کے ایٹمی ہتھیاروں کی خفیہ جدید کاری پر سخت انتباہ دیا ہے۔

امریکی جریدے نوکلیئر سائنس نے لکھا ہے کہ امریکہ نے گذشتہ ایک عشرے کے دوران اپنے خفیہ منصوبے کے تحت ایٹمی ہتھیاروں کی جدید کاری کی ہے۔امریکی جریدے کی اس رپورٹ میں دنیا میں ایٹمی ہتھیاروں کے شعبے میں امریکہ کی برتری پر مبنی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تاکید کی طرف اشارہ کرتے ہوئے آیا ہے کہ امریکہ کا یہ عمل، روس کے ساتھ رقابت کے علاوہ امریکی اتحادیوں میں بھی نئی شکل کی ایٹمی دوڑ شروع ہو جانے کا باعث بنے گا۔امریکی صدر ٹرمپ نے گذشتہ جمعرات کو ایک بیان میں اپنے ملک کی فوج کو کمزور قرار دیتے ہوئے ایٹمی ہتھیاروں کے شعبے میں دنیا میں امریکہ کی ایٹمی برتری کی ضرورت پر تاکید کی ہے۔دوسری جانب امریکہ کے متعدد فوجی ماہرین نے اعلان کیا ہے کہ امریکی وزارت جنگ نے ایٹمی ہتھیاروں کی جدید کاری اور مختلف قسم کے نئے ہتھیار بنائے جانے کا خفیہ پروگرام شروع کیا ہے۔ان فوجی ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکی حکومت کے اس اقدام سے عالمی استحکام کو نقصان پہنچا ہے اور اس سلسلے میں گہری تشویش پیدا ہو گئی ہے۔امریکی انسٹیٹیوٹ آف پیس کے ایک سینیئر ماہر سانتہ ہال اور جرمنی کے آئی پی پی این ڈبلیو ادارے کا خیال ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایٹمی فیصلوں سے، دنیا اور زیادہ بدامنی کا شکار ہو جائے گی اس لئے کہ دنیا کو پرامن بنانے کے لئے ہتھیاروں کا کنٹرول ضروری ہے۔سانٹہ ہال نے کہا کہ ٹرمپ نے دنیا میں امریکہ کی ایٹمی برتری کی ضرورت پر تاکید کر کے اس بات کی نشاندہی کردی ہے کہ ایٹمی ہتھیاروں کے پھیلاؤ پر پابندی کا معاہدہ این پی ٹی، ٹھکانے لگا دیا گیا ہے۔امریکی سائنسدانوں کی فیڈریشن کے مرکز کے سربراہ ہانس کرسٹینسن، میزائل ٹیکنالوجی کے ماہر تھیوڈور پاسٹل اور امریکہ کے قدرتی ذرائع اور قومی دفاعی کونسل کے ایٹمی پروگرام کے سربراہ میتھیو میک کینزی نے بھی ٹرمپ کے ایٹمی اقدام پر خبردار کیا ہے۔امریکہ کے نئے صدر ٹرمپ نے بیس جولائی کو باضابطہ طور پر جب سے وائٹ ہاؤس میں قدم رکھا ہے، مختلف قسم کے اشتعال انگیز فیصلے اور اقدامات عمل میں لاتے ہوئے منجلہ امریکی کی ایٹمی برتری کی ضرورت پر تاکید کر کے عالمی سطح پر شدید کشیدگی اور گہری تشویش پیدا کر دی ہے۔

ٹیگس