Mar ۰۶, ۲۰۱۷ ۱۴:۱۶ Asia/Tehran
  •  جاپان کے سمندر کی طرف شمالی کوریا کے میزائل فائر

جاپان کے وزیر اعظم نے اعلان کیا ہے کہ شمالی کوریا نے جاپان کے سمندر کی جانب اپنے چار بلسٹیک میزائل فائر کئے ہیں۔

رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق جاپان کے وزیر اعظم شینزو آبہ نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کی جانب سے فائر کئے جانے والے چار میزائلوں میں سے تین میزائل، جاپان کے اقتصادی علاقے میں آئے ہیں۔
انھوں نے شمالی کوریا کے اس اقدام کو علاقے کے لئے خطرناک اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔
اس سے قبل پریس ذرائع‏ نے جاپان کے سمندر کی طرف ایک میزائل فائر کئے جانے کی خبر دی تھی۔ جنوبی کوریا کی جوائنٹ آرمی اسٹاف کمیٹی نے بھی اعلان کیا کہ یہ میزائل پیر کی صبح شمالی کوریا کے نزیک دونگ چانگ ری کے علاقے سے چین کے سمندر کی طرف فائر ہوئے ہیں۔ شمالی کوریا کا یہ اقدام، امریکہ کے ساتھ جنوبی کوریا کی فوجی مشقوں پر احتجاج کا آئینہ دار ہو سکتا ہے۔
پیونگ یانگ نے خبردار کیا ہے کہ جب تک امریکہ اور اس کے اتحادی ممالک، شمالی کوریا کے لئے خطرہ بنے رہیں گے وہ اپنی دفاعی توانائی کو مضبوط بناتا رہے گا۔

ٹیگس