Mar ۰۶, ۲۰۱۷ ۱۹:۴۳ Asia/Tehran
  • آئی اے ای اے کے بورڈ آف گورنرز کے پانچ روزہ اجلاس کا آغاز

ویانا میں آئی اے ای اے کا پانچ روزہ بورڈ اجلاس شروع ہو گیا۔

ذرائع کے مطابق ایٹمی توانائی کی بین الاقوامی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل یوکیا امانو کی تقریر سے شروع ہونے والا بورڈ اجلاس، دس مارچ تک جاری رہے گا جس میں ایٹمی معاہدے پر عمل درآمد سمیت مختلف موضوعات کا جائزہ لیا جائے گا۔

ایٹمی توانائی کی بین الاقوامی ایجنسی کے بورڈ آف گورنر کے اس پانچ روزہ اجلاس میں دو ہزار سترہ میں جوہری سلامتی، دو ہزار سترہ میں ایٹمی ٹیکنالوجی، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد بائیس اکّتیس کے پیش نظر ایران میں آئی اے ای اے کی نگرانی، شمالی کوریا میں سیف گارڈ کے سمجھوتوں پر عمل اور کم افزودہ یورنیم کے مرکز کے قیام جیسے موضوعات کا جائزہ لیا جائے گا۔

آئی اے ای اے کا یہ اجلاس بند دروازوں کے پیچھے ہو رہا ہے۔

واضح رہے کہ ایٹمی توانائی کی بین الاقوامی ایجنسی نے اپنی تازہ رپورٹ، جو بورڈ اجلاس سے ایک ہفتے قبل جاری کی جاتی ہے، پینتیس رکن ملکوں کے نمائندوں کو پیش کردی ہے۔

ٹیگس