کینیڈا اورامریکا کی مساجد پرحملے کی مذمت
Mar ۰۷, ۲۰۱۷ ۱۱:۰۱ Asia/Tehran
پاکستان کے ایوان بالا سینیٹ نے کینیڈا اورامریکا کی مساجد پرحملوں کی مذمت کی ہے۔
پاکستان کے ایوان بالا سینیٹ میں کینیڈا اورامریکا کی مساجد پر حملے اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اسلامی دہشتگردی کی اصطلاح استعمال کرنے پرتشویش کا اظہار کرنے کیلیے قراردادیں منظور کرلی گئیں۔
سینیٹ کے ارکان نے مطالبہ کیا کہ حکومت امریکی سفیرکو پاکستانی عوام کی اس تشویش سے آگاہ کرے۔
سینیٹ کے اجلاس میں 3 بل متعلقہ کمیٹیوں کے سپرد جبکہ 2 بلوں پرغور موخر کردیا گیا۔
بعدازاں سینیٹ کا اجلاس آج سہ پہرتین بجے تک ملتوی کردیا گیا۔