شمالی کوریا کا میزائل یونٹوں کو حملے کے لیے تیار رہنے کا حکم
شمالی کوریا کے رہنما نے ملک کے تمام میزائل یونٹوں کو دشمن کے اڈوں پر ممکنہ حملوں کے لیے تیار رہنے کا حکم دے دیا ہے۔
پیونگ یانگ کے موصولہ خبروں کے مطابق شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اون نے ملک کے تمام میزائل یونٹوں کو مکمل طور پر تیار رہنے کا حکم ، منگل کے روز خوا سونگ میں واقع میزائل سائٹ کے دورے کے موقع پر دیا۔انہوں نے کہا کہ شمالی کوریا کے میزائل یونٹ ملک کی قابل اعتماد اور اہم طاقت ہیں اور انہیں اپنی ذمہ داریوں کو بخوبی انجام دینا چاہیے۔امریکہ اور جنوبی کوریا نے جولائی دوہزار سولہ کو شمالی کوریا کے میزائلوں کا مقابلہ کرنے کی غرض سے، تھاڈ میزائل سسٹم کی تنصیب پر اتفاق کیا تھا۔ چین اور روس نے جنوبی کوریا میں امریکی میزائل ڈیفینس سسٹم، تھاڈ کی تنصیب پر سخت اعتراض کیا ہے۔خبر رساں ایجنسی یون ہاپ کے مطابق، شمالی کوریا کی حالیہ مزائل مشقوں کا مقصد ممکنہ طور پر جاپان میں امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنانے کی تیاری کرنا ہے۔