Mar ۰۹, ۲۰۱۷ ۱۴:۱۶ Asia/Tehran
  • یونان میں پولیس اور مشتعل کاشتکاروں کے درمیان جھڑپیں

یونان میں پینشن اور ٹیکس نظام میں اصلاحات کی مخالفت میں کاشتکاروں کا احتجاجی مظاہرہ، پولیس کی مداخلت کے نتیجے میں تشدد کی شکل اختیار کر گیا۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق تقریبا تیرہ سو کاشتکاروں نے بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب دارالحکومت ایتھنز میں وزات زراعت کی طرف مارچ کرنے کی کوشش کی مگرانہیں  پولیس کی رکاوٹ کا سامنا کرنا پڑا۔چشم دید گواہوں کا کہنا ہے کہ مظاہرہ اس وقت تشدد کی شکل اختیار کر گیا جب کاشتکاروں کو اس بات کا پتہ چلا کہ وزارت زراعت کے حکام ان سے بات چیت کرنے پر آمادہ نہیں ہیں۔رپورٹ کے مطابق کچھ مطاہرین نے پولیس کی جانب سے رکاوٹ کے لئے کھڑی کی جانے والی بسوں کے شیشے توڑ کر وزارت زراعت کی عمارت میں داخل ہونے کی کوشش کی جبکہ پولیس نے مظاہرین کے خلاف آنسو گیس کا استعمال کرکے  انھیں منتشر کر دیا۔مظاہرین نے ان نئے قوانین کی منسوخی کا مطالبہ کیا ہے جو یونان کی حکومت نے گذشتہ سال آئی ایم ایف اور یورپی یونین کے دباؤ میں نافذ کئے ہیں۔کہا جاتا ہے کہ یونان کی بلوا پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے آنسو گیس کے علاوہ دستی گولوں کا بھی استعمال کیا۔

ٹیگس