ایران کے حملے کے خوف سے نیتن یاہو اسرائيل سے فرار، اسرائيلی میڈیا
Jan ۱۴, ۲۰۲۶ ۱۹:۳۸ Asia/Tehran
فلائٹ راڈار نے بتایا ہے کہ اسرائیلی حکومت کے وزير اعظم کا خصوصی طیارہ کسی نا معلوم منزل کی سمت پرواز کر گیا ہے۔
سحرنیوز/عالم اسلام: در ایں اثنا اسرائيلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے دفتر نے دعوی کیا ہے کہ وزیر اعظم کا طیارہ تربیتی پرواز پر ہے جو ایک معمول کی بات ہے۔
اسرائیلی میڈیا نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ نیتن یاہو کا طیارہ، ایران کے ممکنہ حملے کے خوف سے، اسرائیل سے باہر گیا ہے۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
ادھر اسرائيل کے چينل 12 نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ نیتن یاہو کا خصوصی طیارہ، یونان کے کریٹ جزیرے کے ہیراکلین شہر میں اترا ہے۔