Mar ۰۹, ۲۰۱۷ ۱۴:۳۸ Asia/Tehran
  • جرمنی میں دہشت گردانہ حملے کی بابت انتباہ

جرمنی کی داخلی خفیہ ایجنسی کے سربراہ نے ملک کے اندر دہشت گردانہ حملے کے خطرے کی بابت خبردار کیا ہے۔

جرمنی کی داخلی خفیہ ایجنسی  کے سربراہ ہانس جارج ماسن نے اپنے ملک میں انتہا پسندوں کی ہر لمحے بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر خبردار کیا ہے کہ جرمنی میں کبھی بھی کوئی دہشت گردانہ حملہ ہو سکتا ہے-

جرمنی کی داخلی خفیہ ایجنسی کے سربراہ نے خبردار کیا ہے کہ جرمنی میں انتہا پسند عناصر کی تعداد میں ہر لمحے اضافہ ہو رہا ہے اور یہ سلسلہ جاری رہے گا-

جرمنی کے مذکورہ عہدیدار نے کہا کہ پچھلے برسوں کے دوران جو انتباہات دیئے گئے تھے، ان میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور دو ہزار تیرہ کے مقابلے میں ان انتباہات کی تعداد، تین گنا زیادہ ہو گئی ہے-

جرمنی کی داخلی خفیہ ایجنسی کے سربراہ نے کہا کہ جو انتہا پسند عناصر ملک میں داخل ہو رہے ہیں ان کے بارے میں معلومات اکٹھا کی جا رہی ہیں-

واضح رہے کہ گذشتہ برس داعش نے جرمنی کو اپنے حملوں کا نشانہ بنانے کی کوشش کی تھی- دسمبر میں برلین کے کریسمس بازار میں داعش کے دہشت گردانہ حملے میں بارہ افراد ہلاک اور چھپن دیگر زخمی ہو گئے تھے اور اس کے بعد سے جرمنی میں سیکورٹی ایجنسیوں کو پوری طرح الرٹ کر دیا گیا ہے۔

 

ٹیگس