Mar ۱۰, ۲۰۱۷ ۱۷:۱۵ Asia/Tehran
  • میانمار کی فوج مسلمانوں کے خلاف جنگی جرائم کی مرتکب

میانمار کے امور میں اقوام متحدہ کی خصوصی نمائندہ محترمہ یانگ ہی لی نے مسلمانوں کے خلاف فوج کے وحشیانہ اقدامات کا پردہ فاش کیا ہے۔

اقوام متحدہ کی خصوصی نمائندہ محترمہ یانگ ہی لی نے کہا ہے کہ میانمار کی فوج نے مسلمانوں کے خلاف انتہائی وحشیانہ اور انسانیت سوز جرائم کا ارتکاب کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ روہنگیا مسلمانوں کے خلاف، میانمار کی فوج اور پولیس کے اقدامات، جنگی جرائم کی واضح مثال ہیں۔اقوام متحدہ کی خصوصی نمائندہ کے بقول، میانمار کی حکومت، مسلمانوں کے خلاف ایذارسانی اور غیر انسانی جرائم کی ذمہ دار ہے۔قابل ذکر ہے کہ مغربی میانمار کے روہنگیا مسلمانوں کے خلاف ، انتہاپسند بدھسٹوں ، فوج اور پولیس کے حملوں میں ہزاروں کی تعداد میں مسلمان شہید اور کئی لاکھ بے گھر ہوئے ہیں۔اقوام متحدہ نے سن دوہزار سولہ میں روہنگیا مسلمانوں کی صورتحال کے بارے میں خبر دار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان لوگوں کو انتہائی ہولناک حالات کا سامنا ہے۔اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق، مناسب طبی سہولتیں نہ ملنے کی وجہ سے روہنگیا اقلیت سے تعلق رکھنے والے کم سن بچے زندگی سے محروم ہو رہے ہیں۔

ٹیگس