Mar ۱۰, ۲۰۱۷ ۱۷:۳۸ Asia/Tehran
  • روس کا امریکہ کو سخت انتباہ

روس نے ایک بار پھر جنوبی کوریا میں امریکی میزائل سسٹم تھاڈ کی تنصیب کے بارے میں سخت خبردار کیا ہے۔

 ماسکو میں روسی وزارت خارجہ کے جاری کردہ بیان میں جنوبی کوریا میں تھاڈ میزائل سسٹم کی تنصیب پر سخت برہمی کا اظہار کیا گیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ کے اس قسم کے اقدامات کے خطے اور دنیا کے اسٹریٹیجک استحکام کے لیے تباہ نتائج برآمد ہوں کے۔روسی وزارت خارجہ کے بیان میں یہ بات زور دے کر کہی گئی ہے کہ ایشیا اور بحرالکاہل کے حساس علاقے کو نئی شکل کے تخریی عوامل کا سامنا ہے جس کے نتیجے میں، شمالی کوریا کے ایٹمی معاملے اور جزیرہ نمائے کوریا کے دیگر معاملات کو حل کرنا انتہائی دشوار ہوجائے گا۔بیان میں کہا گیا ہے کہ جنوبی کوریا میں امریکی میزائل سٹسٹم تھاڈ کی تنصیب سے نہ صرف اس خطے بلکہ دنیا میں ہتھیاروں کو نئی دوڑ شروع ہوجائے گی۔امریکہ اور جنوبی کوریا نے جولائی دوہزار سولہ میں، شمالی کوریا کی ایٹمی طاقت کا مقابلہ کرنے کے بہانے، سیئول کے قریب تھاڈ میزائل کی تنصیب پر اتفاق کیا تھا جس پر چین اور روس  شدید تشویش کا اظہار کر رہے ہیں۔

ٹیگس