بنگلہ دیش میں خودکش حملہ، متعدد ہلاک و زخمی
Mar ۱۷, ۲۰۱۷ ۱۴:۴۸ Asia/Tehran
بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں خودکش حملہ آور نے پیرا ملٹری یونٹ کیمپ کے باہر خود کو دھماکے سے اڑالیا۔
بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں ایک خودکش حملہ آور نے پیرا ملٹری یونٹ کیمپ کے باہر خود کو دھماکے سے اڑالیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں ایک خودکش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا جس سے ایک شخص زخمی ہوگیا جبکہ متعدد افراد کے ہلاک اور زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔
ریپڈ ایکشن بٹالین کے ترجمان مفتی محمود خان کا کہنا ہے کہ خودکش حملہ آور نے کیمپ کی دیوار پھلانگنے کی کوشش کی اور فورسز کی طرف سے جوابی کارروائی کی گئی جس کے دوران حملہ آور نے خود اڑلیا۔
ریپڈ بٹالین کیمپ ڈھاکہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب واقع ہے ۔