Mar ۱۹, ۲۰۱۷ ۱۰:۲۳ Asia/Tehran
  • پیرو میں سیلاب اور طوفان سے 72 افراد ہلاک

جنوب امریکی ملک پیرو میں شدید بارشوں، دریاؤں میں سیلاب، طوفان اور مٹی کے تودے گرنے سے 72 افراد ہلاک ہو گئے ۔

امریکی خبر رساں ایجنسی ’اے پی‘ کے مطابق پیرو کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شدید بارشوں، دریاؤں میں سیلاب، طوفان اور مٹی کے تودے گرنے سے ہونے والا جانی و مالی نقصان گزشتہ دو دہائیوں کے دوران سب سے تباہ کن ہے۔

پیرو کے وزیراعظم فرنینڈو زاوالا نے شدید بارشوں اور طوفان سے اب تک 72 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی ہے۔

حکومت کا کہنا ہے کہ 1998 میں بھی پیرو میں ایسی ہی صورتحال پیش آئی تھی، جس میں 374 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

طوفانی بارشوں کے باعث پیرو کے دارالحکومت لیما میں گزشتہ ایک ہفتے سے پانی کی فراہمی بند ہے اورحکومت نے کئی متاثرہ شہروں میں ایمرجنسی نافذ کرنے کے ساتھ امن عامہ قائم رکھنے کے لیے فوج کوتعینات کردیاہے۔

 

ٹیگس