Mar ۲۱, ۲۰۱۷ ۱۷:۲۳ Asia/Tehran
  • 11 ستمبر کے واقعات میں ہلاک ہونےوالوں کے اہل خانہ کی سعودی عرب کے خلاف قانونی کارروائی

گیارہ ستمبر کے دہشت گردانہ حملوں میں ہلا ک ہونے والوں کے اہل خانہ نے سعودی عرب کے خلاف قانونی اقدام کیا ہے۔

اخبار، یو ایس اے ٹوڈے، نے لکھا ہے کہ امریکہ میں گیارہ ستمبر دو ہزار ایک کے دہشت گردانہ حملوں کے آٹھ سو پچاس ہلاک شدگان اور ڈیڑھ ہزار زخمیوں کے اہل خانہ اور لواحقین نے جنوبی نیویارک کی عدالت میں سعودی عرب کے خلاف شکایت کی ہے - امریکہ کے مذکورہ اخبار نے لکھا ہے کہ امریکا کی فیڈرل عدالت نے سعودی عرب کو گیارہ ستمبر کے بعض حملہ آوروں کی مدد کرنے کا ذمہ دار قراردیا ہےعدالت میں دائر کئے جانے والے کیس میں، ان سعودی حکام کے ناموں کا بھی ذکر کیا گیا ہے جو ڈیڑھ برس تک امریکہ کی مختلف ریاستوں میں طیارہ اغوا کرنے والوں کے ساتھ رابطے میں رہے ہیں۔ستمبر دو ہزار سولہ میں امریکی کانگریس میں جاسٹا بل کی منظوری سے، اس بات کا موقع میسر ہوا ہے کہ دہشت گردی سے متعلق مقدموں میں، دیگر ملکوں کے خلاف بھی شکایت کی جاسکے، خواہ دہشت گردی کے یہ واقعات امریکہ سے باہر ہی، کیوں نہ ہوئے ہوں۔واضح رہے کہ گیارہ ستمبر کے واقعات کے بعد امریکی کانگریس نے ایک تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی تھی جس نے اپنی رپورٹ بھی پیش کردی ہے تاہم اس رپورٹ کو مکمل ہوئے دس برس گذر جانے کے باوجود سعودی عرب سے متعلق اس رپورٹ کے کچھ حصوں کو خفیہ رکھا گیا ہے۔

ٹیگس