Mar ۲۴, ۲۰۱۷ ۱۵:۱۶ Asia/Tehran
  • کینیڈا کی پارلیمنٹ میں اسلاموفوبیا کا مقابلہ کئے جانے کے بل کی منظوری

کینیڈا کی پارلیمنٹ نے اسلاموفوبیا کا مقابلہ کرنے کرنے کے لئے تدابیر اختیار کئے جانے کے بارے میں اپنے ملک کے وزیر اعطم کے بل کی منظوری دے دی ہے۔

فرانس پرس کے مطابق کینیڈا کی پارلیمنٹ نے اپنے ملک کے وزیراعظم کی حمایت سے تیار کئے جانے والے اس بل کی منظوری دے دی ہے جس میں حکومت سے کہا گیا ہے کہ وہ، مختلف طریقوں کی اسلاموفوبیا منجملہ مذہبی تفریق، نفرت انگیزی اور منظم قوم پرستی کا مقابلہ کرے۔

کینیڈا کی پارلیمنٹ نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسلام مخالف اقدامات کے خلاف ٹھوس مہم چلائے۔اس بل کے مطابق حکومت کینیڈا کو منظم قوم  پرستی اور مذہبی امتیازی سلوک خاص طور سے اسلام مخالف اقدامات کے مقابلے کے طریقوں کی شناخت کر کے ان پر عمل کرنا ہو گا۔

واضح رہے کہ کیبک میں ایک مسجد پر جنوری میں ہونے والے حملے میں چھے مسلمانوں کے جاں بحق ہونے کے بعد کینیڈا کی حکومت پر مذہبی تعصب اور انتہا پسندی کا مقابلہ کرنے کے لئے شدید دباؤ پڑ رہا ہے۔ حالیہ چند ماہ کے دوران کینیڈا کے مختلف شہروں میں کئی مساجد پر حملہ کیا گیا ہے۔

ٹیگس