Mar ۲۴, ۲۰۱۷ ۱۸:۳۶ Asia/Tehran
  • سلامتی کونسل کی جانب سے شمالی کوریا کے میزائل تجربے کی مذمت

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے شمالی کوریا کے حالیہ میزائل تجربے کی مذمت کی ہے۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے شمالی کوریا کی جانب سے انّیس مارچ کو کئے جانے والے بلسٹیک میزائل انجن کے تجربے اور اسی طرح اکّیس مارچ کو کئے جانے والے بلسٹیک میزائل کے تجربے کی مذمت کی ہے۔اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے کہا ہے کہ شمالی کوریا اقوام متحدہ کی قراردادوں اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔سلامتی کونسل نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کے بلسٹیک میزائلوں کے تجربے سے علاقے میں ہتھیاروں کی دوڑ اور کشیدگی میں اضافہ ہو گا۔واضح رہے کہ شمالی کوریا نے ایسی حالت میں نیا ایٹمی تجربہ کیا ہے کہ امریکہ، جنوبی کوریا اور جاپان نے اس ملک پر تجارتی و اقتصادی دباؤ بڑھا دیا ہے۔

ٹیگس