Mar ۲۵, ۲۰۱۷ ۲۰:۰۱ Asia/Tehran
  • روس اور چین نے سلامتی کونسل میں قرارداد جمع کرادی

روس اور چین نے ایک بار پھر شام و عراق میں دہشت گردوں کی جانب سے کیمیائی بموں کے استعمال سے متعلق قرار داد سلامتی کونسل کے حوالے کردی ہے۔

قوام متحدہ میں روس کے نائب مندوب ولادی میر سافرون کوف نے کہا ہے کہ روس اور چین نے دوسری بار قرار داد مرتب کرکے سلامتی کونسل میں پیش کردی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس قرار داد کا مقصد عراق اور شام میں سرگرم دہشت گرد گروہوں کو کیمیائی اور زہریلے مواد تک رسائی حاصل کرنے سے روکنا ہے۔روس کے نائب مندوب کا کہنا تھا قرارداد کا متن حقائق کے مطابق ہے کیونکہ داعشی دہشت گردوں نے ایک بار پھر شمالی عراق کے شہر موصل میں کیمیائی بم استعمال کیے ہیں۔روس اور چین نے اپریل دوہزار سولہ میں بھی دہشت گردوں کے ذریعے کیمیائی ہتھیار استعمال کیے جانے خلاف ایک قرارداد سلامتی کونسل میں جمع کرائی تھی تاہم مغربی ملکوں نے اس کی حمایت نہیں کی تھی۔

ٹیگس