یورپ کی سلامتی کے تحفظ کے لئے کوششوں کی ضرورت پر تاکید
یورپی پارلیمنٹ کے سربراہ نے یورپی یونین کی سلامتی کے تحفظ کے لئے مختلف یورپی ملکوں کے درمیان تعاون کی ضرورت پر تاکید کی ہے۔
ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق یورپی پارلیمنٹ کے سربراہ اینٹونیو تاجانی نے یورپی ملکوں میں دہشت گردی کے رونما ہونے والے واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس قسم کے حملوں کی روک تھام کے لئے رکن ملکوں کے درمیان متحدہ اور ہم آہنگ کوششوں کی ضرورت پر تاکید کی ہے۔
انھوں نے کہا ہے کہ یورپی خفیہ اور سیکورٹی اداروں میں ہم آہنگی کے فقدان کی بنا پر یورپی ملکوں میں دہشت گردانہ حملوں کا امکان پیدا ہوا ہے۔
ان کا یہ بیان میں لندن میں برطانوی پارلیمنٹ کے قریب پیش آنے والے حالیہ دہشت گردانہ واقعے کے بعد سامنے آیا ہے۔
یوپی ملکوں میں دہشت گردوں کے حملوں اور اس سلسلے میں تشویش کا اظہار ایسی حالت میں کیا جا رہا ہے کہ یورپی ممالک کی جانب سے داعش دہشت گرد گروہ کی بھرپور مدد و حمایت کی گئی ہے۔