Mar ۲۶, ۲۰۱۷ ۱۹:۵۶ Asia/Tehran
  • اقوام متحدہ کے انڈر سیکریٹری کی سلامتی کونسل پر نکتہ چینی

انسانی حقوق اور امداد رسانی کے امور میں اقوام متحدہ کے انڈر سیکریٹری نے یمن میں انسانی صورت حال کے حوالے سے سلامتی کونسل کی لاتعلقی پر کڑی نکتہ چینی کی ہے۔

خبر رساں ایجنسی ارنا کے مطابق اقوام متحدہ کے انڈر سیکریٹری برائے انسانی حقوق و امداد رسانی، جان ایگلینڈ نے اپنے تحریری بیان میں کہا ہے کہ سلامتی کونسل شرمناک طور پر یمن کو نظر انداز کر رہی ہے۔
جان ایگلینڈ کے بیان میں آیا ہے کہ سلامتی کونسل ایسے وقت میں یمن کو نظر انداز کر رہی جب اس ملک میں بچے مارے جا رہے ہیں اور بعض ممالک، معاملے کے سیاسی حل اور محاصرہ  ختم کرنے  کے بجائے، جنگ کے شعلوں کو ہوا دینے میں مصروف ہیں۔
انہوں نے یہ بات زور دیکر کہی کہ یمنی عوام کے لیے بھوک سب سے بڑا خطرہ ہے اور سعودی عرب کی جانب سے محاصرے کے باعث عام شہریوں تک کو امداد رسانی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
اقوام متحدہ کے مذکورہ عہدیدار نے مزید کہا کہ سعودی حملوں کی وجہ سے یمنی عوام کی مشکلات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور اس ملک کی صورت حال بد سے بدتر ہوتی جا رہی ہے۔

 

ٹیگس