پیرو میں سیلاب سے بڑے پیمانے پر تباہی
Mar ۲۷, ۲۰۱۷ ۱۲:۲۵ Asia/Tehran
جنوبی امریکہ کے ملک پیرو میں رواں ماہ میں بارشوں کے بعد سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی مچائی ہے۔
فرانسیسی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جنوبی امریکہ کے ملک پیرو میں رواں ماہ میں بارشوں کے بعد سیلاب نے بڑے پیمانے پرتباہی مچائی ہے جس کے نتیجے میں 800 گاؤں تباہ جبکہ مختلف حادثات میں 85 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ پیرو کے علاقے بارببلنکا میں تباہی کے آثار ہر جگہ موجود ہیں، سیلابی پانی نکلنے کے بعد عمارتیں، گاڑیاں اور اہم املاک مٹی میں دھنسی ہوئی ہیں۔ لینڈ سلائیڈنگ کے باعث مٹی گھروں کے اندر تک داخل ہو گئی ہے جس کی وجہ سے لوگ اپنے مکانات چھوڑنے پر مجبور ہوگئے ہیں ۔
دو ہفتوں تک ہونے والی بارشوں اور سیلاب کے باعث پیرو میں ہزاروں ایکڑ پر پھیلی فصلیں تباہ ہوگئی ہیں اور کئی گاؤں کھنڈر بن گئے ہیں۔