Mar ۲۸, ۲۰۱۷ ۱۴:۳۶ Asia/Tehran
  • شمالی کوریا کا ایک اور راکٹ انجن کا تجربہ

شمالی کوریا نے بیلسٹک میزائل میں استعمال ہونے والے راکٹ انجن کا ایک اور تجربہ کیا ہے۔

خبر رساں ایجنسی یون ہاپ کے مطابق، امریکی محکمہ دفاع کے دو عہدیداروں نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا ہے کہ راکٹ انجن کا یہ تجربہ جمعے کی شب کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ راکٹ انجن بیلسٹک میزائل میں بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔
ایک ماہ سے بھی کم عرصے میں شمالی کوریا کی جانب سے بیلسٹک میزائل میں استعمال ہونے والے دو راکٹ انجنوں کے تجربات سے اندازہ ہوتا ہے کہ پیانگ یانگ کا میزائل پروگرام تیزی کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے۔
رواں ماہ کی انیس تاریخ کو بھی شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اون نے ملک میں تیار ہونے والے جدید ترین راکٹ انجن کے کامیاب تجربے کا اعلان کیا تھا۔

ٹیگس