ہیلیری کلنٹن کی صدر ٹرمپ کی پالیسیوں پر تنقید
Mar ۲۹, ۲۰۱۷ ۱۵:۳۵ Asia/Tehran
امریکہ کے دو ہزار سولہ کے صدارتی انتخابات کی ڈیموکریٹ پارٹی کی امیدوار ہیلری کلنٹن نے صدر ٹرمپ کی پالیسیوں پر کڑی تنقید کی ہے-
رپورٹ کے مطابق ڈیموکریٹ پارٹی کی صدارتی امیدوار ہیلری کلنٹن نے منگل کو گذشتہ انتخابات کے بعد اپنے پہلے عام خطاب میں کانگریس میں ریپبلکن پارٹی کے ہیلتھ انشورنس بل کی منظوری نہ دیئے جانے کو تمام امریکیوں کے لئے ایک کامیابی قرار دیا ہے-
ہیلری کلنٹن نے، کہ جو سن فرانسسکو میں تجارت و معیشت کے میدان میں سرگرم خواتین کے ایک گروہ سے خطاب کر رہی تھیں، وائٹ ہاؤس کے ترجمان شان اسپایسر کو ہدف تنقید بنایا-
کلنٹن نے اسپایسر کا نام لئے بغیر انھیں، ایک پریس کانفرنس میں سیاہ فام خاتون نامہ نگار کو سر ہلانے کی بنا پر عتاب کا نشانہ بنائے جانے پر تنقید کی-