Mar ۳۱, ۲۰۱۷ ۲۲:۰۴ Asia/Tehran
  •  نیٹو کے یورپی رکن ممالک پر امریکہ کا دباؤ

امریکی وزیر خارجہ نے نیٹو کے یورپی اراکین سے نیٹو کے اخراجات میں اپنی شراکت داری بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے

پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امریکی وزیر خارجہ رکس ٹلرسن نے بیلجیئم کے دارالحکومت بریسلز میں نیٹو کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کے موقع پر نیٹو کے اراکین سے مطالبہ کیا کہ وہ سن دوہزار سترہ تک نیٹو کے فوجی اخراجات میں شراکت داری بڑھانے پر مبنی صدر ٹرمپ کی درخواست کو عملی جامہ پہنائیں - اب تک نیٹو کے صرف پانچ رکن ممالک نے اپنی دو فیصد ناخالص داخلی پیداوار  کو نیٹو اور دفاعی اخراجات پر صرف کرنے کے وعدے پر عمل کیا ہے- امریکہ کی نئی حکومت کی جانب سے نیٹو کے اخراجات کی ادائگی میں رکن ممالک کی شراکت داری بڑھانے کا موضوع ، با رہا اٹھایا جاتا رہا ہے اور صدرٹرمپ ، نیٹو کے یورپین اراکین پر اپنا حصہ ادا کرنے میں کوتاہی کا الزام لگاتے رہے ہیں -

 

ٹیگس