Apr ۰۲, ۲۰۱۷ ۱۵:۲۲ Asia/Tehran
  • ماسکو واشنگٹن تعلقات سرد جنگ سے بھی بدتر ہو چکے ہیں: روس

روسی صدر کے ترجمان نے امریکہ اور روس کے موجودہ تعلقات کو سرد جنگ کے دور سے بھی بدتر قرار دیا ہے۔

 رشا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق روسی صدر کے ترجمان دیمتری پیسکوف نے اے بی سی، ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کے ذرائع ابلاغ میں روس کے خلاف بڑے پیمانے پر پروپیگنڈہ اس بات کا باعث بنا ہے کہ امریکیوں کو ہر جگہ روسی ہیکر ہی دکھائی دیتے ہیں-

پیسکوف نے کہا کہ امریکہ میں روس کے خلاف پروپیگنڈے کا سب سے بڑا مقصد اس ملک کی رائے عامہ کو گمراہ کرنا ہے- روسی صدر کے ترجمان نے امریکہ میں دو ہزار سولہ کے صدارتی انتخابات میں روس کی مداخلت کے الزام کو ایک بار پھر مسترد کر دیا-

روسی صدر کے ترجمان نے تاکید کے ساتھ کہا کہ صدر ولادیمیر پوتن، امریکہ کے موجودہ صدر ٹرمپ کو دیگر ممالک کے صدور پر ترجیح نہیں دیتے-

واضح رہے کہ امریکہ میں بارک اوباما کے دور صدارت میں واشنگٹن اور ماسکو کے تعلقات نچلی ترین سطح پر پہنچ گئے تھے-

 

ٹیگس