کولمبیا میں مٹی کے تودے گرنے سے دو سو سے زائد افراد کی ہلاکت
کولمبیا میں شدید بارشوں کے بعد مٹی کے سنگین تودے گرنے کے نتیجے میں دو سو سے زائد افراد ہلاک اور سیکڑوں دیگر زخمی ہو گئے-
ایسوشی ایٹڈ پریس نے خبر دی ہے کہ کولمبیا کے جنوب مغربی صوبے پوٹومایو کے صدرمقام موکوآ میں جمعے کی رات سے ہفتے تک شدید بارشوں کے وجہ سے مٹی کے سنگین تودے گرنے کے باعث دو سو سے زائد افراد ہلاک اور سیکڑوں دیگر زخمی ہو گئے-
موکوآ شہر میں شہری دفاع کے انتظامی دفتر نے اس خبر کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس حادثے میں تقریبا چار سو افراد لاپتہ ہیں جبکہ مٹی کے تودے گرنے اور زمین کھسکنے کے مزید واقعات پیش آسکتے ہیں-
موکوآ میں سیلابی مٹی کا ریلا گھروں میں داخل ہو گیا جبکہ پل، گاڑیاں درخت اور دیگر اشیا، مٹی کے سیلابی ریلے میں دب گئیں-
کولمبیا کے صدر خوان مینوئل سینٹوس نے بھی صورتحال کا قریب سے جائزہ لینے کے لئے موکوآ کا دورہ کیا ہے۔ انہوں نے تصدیق کی ہے کہ مرنے والوں کی تعداد میں تیزی کے ساتھ اضافہ ہو رہا ہے-