دہشت گردوں کا معالجہ جاری رکھیں گے، نتن یاہو کی تاکید
غاصب صیہونی حکومت کے وزیر اعطم بنیامین نتن یاہو نے تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ مقبوضہ فلسطین میں جنگ شام میں زخمی ہونے والے مسلح افراد اور دہشت گردوں کے معالجے کا عمل جاری رکھا جائے گا۔
ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کے وزیر اعظم نتن یاہو نے اتوار کے روز اپنی کابینہ کے اجلاس میں شام پر امریکہ کے میزائل حملے کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل، شام میں جنگ کے دوران زخمی ہونے والے مسلح افراد کا علاج و معالجہ جاری رکھے گا۔
اسرائیلی فوج کے دو سو دسویں ڈویژن کے طبی افسر تومر کولر نے اعتراف کیا ہے کہ اسرائیل میں گذشتہ چار برسوں سے شام میں زخمی ہونے والے مسلح افراد کا علاج و معالجہ کیا جا رہا ہے۔ اسرائیل کے طبی مراکز میں دو ہزار چودہ سے اب تک دو ہزار آٹھ سو مسلح افراد کا علاج و معالجہ ہو چکا ہے۔
شام میں دہشت گردوں کی حمایت کرنے سے صیہونی حکومت کا مقصد مزاحمت کا خاتمہ کرنا ہے اور اس سلسلے میں امریکہ، سعودی عرب اور ترکی اس کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں۔