Apr ۱۳, ۲۰۱۷ ۰۹:۲۵ Asia/Tehran
  • امریکا، لاپتہ مسلم خاتون جج کی لاش برآمد

دو روز قبل لاپتہ ہونے والی امریکا کی پہلی مسلمان خاتون جج شیلا عبدالسلام کی لاش دریائے ہڈسن سے برآمد ہوئی ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق 65 سالہ مسلمان خاتون جج شیلا عبدالسلام اپنے شوہر کے ساتھ نیویارک میں مقیم تھیں اور دو روز سے لاپتہ تھیں لیکن آج ان کی لاش دریائے ہڈسن سے برآمد ہوئی ہے۔

نیو یارک ٹائمز کے مطابق شیلا عبدالسلام کی لاش کو ایک شہری کی جانب سے اطلاع دینے کے بعد برآمد کیا گیا لیکن ان کے جسم پر بظاہر کوئی چوٹ کا نشان نہیں ہے، شیلا کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے تحویل میں لے لیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ شیلا عبدالسلام پہلی مسلمان خاتون جج ہونے کے ساتھ ساتھ کورٹ آف اپیل میں منتخب ہونے والی پہلی سیاہ فام خاتون جج بھی تھیں۔ وہ 1993 میں سپریم کورٹ کی جج منتخب ہوئیں اور2013 میں نیویارک کے گورنر اینڈریو کومو نے انہیں کورٹ آف اپیل کا جج منتخب کیا۔

 

ٹیگس