Apr ۱۳, ۲۰۱۷ ۱۴:۳۲ Asia/Tehran
  • افغانستان میں جاری بحران پر روس کا انتباہ

روس کے صدر ولادیمیر پوتین نے امید ظاہر کی ہے کہ افغانستان کا بحران سیاسی طریقے سے حل ہو جائے گا ۔

روس کے صدر ولادیمیر پوتین نے افغانستان میں بحران کے شدّت اختیار کرجانے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ روس کو امید ہے کہ افغانستان میں بحران کے حل کے لئے تعطل ختم کرنے کے لئے فوجی روانہ کئے جانے کی ضرورت نہیں ہو گی ۔

روس کے صدر نے کہا کہ انھیں امید ہے کہ تاجیکستان میں تعینات روسی فوجیوں سے استفادہ کئے جانے کی ضرورت نہیں ہو گی۔ ولادیمیر پوتین نے افغانستان کے آئین کو تسلیم کئے جانے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے افغانستان میں مسلح گروہوں کو غیرمسلح کرنے اور قومی آشتی کی ضرورت پر تاکید کی ۔

واضح رہے کہ بحران افغانستان کے حل کے لئے اپریل کے مہینے میں ہی دنیا کے بارہ ملکوں کی شرکت سے ماسکو میں اجلاس منعقد ہو رہا ہے۔

ٹیگس