Apr ۱۵, ۲۰۱۷ ۱۵:۴۰ Asia/Tehran
  • امریکہ کی جانب سے ایٹم بم کا تجربہ

امریکہ کے ایٹمی سلامتی کے قومی ادارے نے اعلان کیا ہے کہ واشنگٹن نے نیواڈا میں جدید قسم کے ایک ایٹم بم کا تجربہ کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایک ایسے وقت جب امریکہ اور شمالی کوریا کے درمیان جاری کشیدگی، پوری دنیا کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے امریکہ نے ایک جدید قسم کا کامیاب ایٹمی تجربہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔بی بارہ اکسٹھ، ایٹم بم کے استعمال سے متعلق تجربات کا پہلا مرحلہ شہر لاس وگاس میں انجام پایا۔ تجربے کے اس مرحلے میں بی بارہ اکسٹھ، ایٹم بم کی کارکردگی اور اس بم کے استعمال سے متعلق ایف سولہ جنگی طیارے کی توانائی کا جائزہ لیا گیا۔واشنگٹن کی جانب سے ایٹمی دھماکہ ایسی حالت میں کیا گیاہے کہ اس سے قبل امریکی حکام نے اپنے اشتعال انگیز بیانات میں پیونگ یانگ کو دھمکی دی تھی کہ اگر اس نے چھٹا ایٹمی تجربہ کیا تو امریکی فوج، شمالی کوریا پر حملے کے لئے آمادہ ہو جائے گی۔واضح رہے کہ واشنگٹن نے شام پر میزائلی جارحیت اور جزیرہ نمائے کوریا کی طرف اپنا بحری جنگی بیڑہ روانہ کرنے کے بعد اپنی جنگ پسندانہ اور مداخلت پسندانہ پالیسیوں کو آگے بڑھاتے ہوئے جمعرات کے روز افغانستان پر حملے میں اپنے سب سے بڑے غیر ایٹمی بم کا بھی تجربہ کیا۔

ٹیگس