روس نے ہائپر سونیک میزائل کا تجربہ کیا
Apr ۱۶, ۲۰۱۷ ۱۵:۳۴ Asia/Tehran
روس نے زیرکون نامی ہائپر سونیک میزائل کا تجربہ کیا ہے جس کی رفتار آواز سے آٹھ گنا زیادہ ہے۔
روسی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ زیرکون نامی جس ہائپر سونیک میزائل کا تجربہ کیا گیا ہے وہ بحری جنگی جہازوں کو تباہ کرنے کے لئے ڈیزائن کیا گیا ہے-
روسی وزارت دفاع نے اپنے بیان میں اس بات کا ذکر نہیں کیا کہ اس میزائل کا کب اور کس مقام پر تجربہ کیا گیا-
خبروں کے مطابق زیرکون میزائل، بحری کروز میزائل کی سیریز ہے جس میں جامد ایندھن استعمال ہوتا ہے اور راڈار کی پہنچ سے دور رہتا ہے-
یہ میزائل اپنے ہدف کو چار سو کلومیٹر کے فاصلے سے تباہ کر سکتا ہے جبکہ آٹھ سو کلومیٹر کے فاصلے تک مار کرنے کی اپنی توانائی بڑھا سکتا ہے-
زیرکون میزائل کے تجربات مکمل ہونے کے بعد اسے بعض ایٹمی آبدوزوں اور روس کے جدید ترین بحری جنگی جہازوں پر نصب کیا جائے گا-