Apr ۱۹, ۲۰۱۷ ۱۰:۱۹ Asia/Tehran
  • امریکہ: فائرنگ سے تین افراد ہلاک

امریکی ریاست کیلیفورنیا میں فائرنگ کے نتیجے میں تین افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ حملہ آور کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست کیلیفورنیا میں فائرنگ کا واقعہ جنوب وسطی شہر فریسنو میں پیش آیا جہاں ایک شخص نے فائرنگ کرکے تین افراد کو ہلاک کردیا ۔

پولیس نے فائرنگ کرنے والے 39 سالہ شخص کو گرفتار کرلیا ہے۔ گرفتار شخص پر گزشتہ ہفتے سکیورٹی گارڈ کے قتل کا بھی الزام ہے۔

واضح رہے کہ امریکہ میں فائرنگ کے واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں اور بعض ذرائع کا تو کہنا ہے کہ امریکہ میں اس قسم کے واقعات سے کو‎ئی بھی محفوظ نہیں ہے۔

 

ٹیگس