لندن میں جنگ مخالف مظاہرہ
لندن کے باشندون نے برطانیہ اور امریکا کی جنگ پسندانہ پالیسیوں کے خلاف مظاہرہ کیا ہے-
لندن میں جنگ مخالف کارکنوں نے مظاہرہ کرکے برطانوی اور امریکی حکومتوں کی جنگ پسندانہ پالیسیوں پر احتجاج کیا ہے - جنگ مخالف اتحاد کے عہدیدار لینزی جرمن نے برطانیہ میں قبل از وقت انتخابات کے انعقاد کا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ اگر تھریسا مئے آئندہ عام انتخابات میں واضح اکثریت سے جیت جاتی ہیں تو برطانیہ کی خارجہ پالیسی برطانوی عوام کے لئے باعث تشویش ہوجائے گی - انہوں نے کہا کہ تھریسا مئے کی کامیابی کی صورت میں برطانیہ غریب ملکوں کے لئے اپنی امداد کم اور فوجی بجٹ میں اضافہ کردے گا - جنگ مخالف اتحاد کے عہدیدار لینزی جرمن نے جنگ پسندانہ پالیسیوں کو آگے بڑھانے میں امریکی صدر ٹرمپ کے ساتھ تھریسا مئے کے قریبی تعاون پر تنقید کی - ایٹمی ترک اسلحہ کمپیئن کے کارکن کیٹ ہاڈسن نے بھی اس بات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہ تھریسا مئے بھی برطانیہ کے سابق وزرائے اعظم کی طرح امریکا کی خارجہ پالیسیوں کی پیروی کررہی ہیں کہاکہ ٹرمپ کی پالیسیاں زیادہ جنگ پسندانہ ہیں اور ان کے ساتھ تھریسامئے کا تعاون تشویشناک ہے -