آستانہ اجلاس شام میں تشدد کے خاتمے کے لئے اہمیت کا حامل
شام میں قیام امن کی ضرورت پر اقوام متحدہ نے تاکید کرتے ہوئے کہا کہ آستانہ اجلاس تشدد کے خاتمے کے لئے اہمیت کا حامل ہے۔
اقوام متحدہ کے ایلچی برائے امور شام اسٹیفن دی مستورا نے گزشتہ روز قزاقستان کے دارالحکومت آستانہ میں شام امن مذاکرات کے اختتام پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے آستانہ میں منعقدہ ایران، روس اور ترکی کی مشترکہ کوششوں سے شام امن مذاکرات کے چوتھے دور پراطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان مذاکرات سے شام میں تشدد کے خاتمے کے لئے پُرامید ہیں ۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ دو روزہ مذاکرات میں شریک تمام فریقیوں نے شام میں جنگ بندی کا سلسلہ جاری رکھنے اور جھڑپوں کے خاتمے کے لئے مثبت قدم اٹھایا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ شام میں کشیدگی کو کم کرنے کے علاوہ ملک کے چارعلاقوں میں سیف زون کے قیام پر معاہدہ ہونا، ان مذاکرات کی اہم کامیابی کا نتیجہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ سیف زون کے قیام کے معاہدے کے نفاذ کے بعد شام کے دونوں فریقیوں کی جانب سے قیدیوں کی رہائی پر کام کریں گے ۔