200تارکین وطن سمندر میں ڈوبنے سےجاں بحق
May ۰۹, ۲۰۱۷ ۰۹:۱۶ Asia/Tehran
لیبیا کے ساحلوں کے قریب بحیرہ روم میں گزشتہ 5 دنوں میں تقریباً 7 ہزار 500 پناہ گزینوں کو سمندر میں ڈوبنے سے بچایا گیا جبکہ اسی دوران 200 کے قریب مہاجرین سمندر میں ڈوب کر ہلاک ہوگئے۔
لیبیا کے ساحل کے قریب سے متعدد افراد کی لاشیں ملیں جن میں ایک نومولود بچہ بھی تھا، بچائے جانے والے مہاجرین کے 2 مختلف گروپوں نے بتایا کہ ربڑ کی کشتیاں ڈوب جانے کے نتیجے میں سیکڑوں مہاجرین بحیرہ روم کی موجوں کی نذر ہو گئے اور انھوں نے یہ مناظر اپنی آنکھوں سے دیکھے ہیں، 60 پناہ گزین ہفتے کو جاں بحق ہوئے، جاں بحق ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
خبر ایجنسی کے مطابق جمعے کے روز لیبیا کے ساحلوں کے قریب ایک اور کشتی ڈوبی جس میں 132 افراد سوار تھے جن میں سے 50 افراد کو بچا لیا گیا جبکہ 82 افراد کے ڈوب جانے کا خدشہ ہے۔