May ۲۰, ۲۰۱۷ ۱۵:۱۴ Asia/Tehran
  • ونزوئیلا کے خلاف امریکی پابندیوں پر اس ملک کا ردعمل

ونزوئیلا کے صدر نے امریکی صدر کی جانب سے کاراکاس کے خلاف نئی پابندیاں عائد کئے جانے کی شدید مذمت کی ہے۔

اارنا کی رپورٹ کے مطابق ونزوئیلا کے صدر مادورو نے اپنے ملک کے خلاف عائد کی جانے والی امریکی پابندیوں پر اس ملک کے صدر ٹرمپ کو مخاطب کر کے کہا ہے کہ اب مداخلت بس کرو اور ونزوئیلا سے اپناگندا ہاتھ کھینچ لو۔ٹرمپ انتظامیہ نے جمعرات کے روز ونزوئیلا کے خلاف نئی پابندیوں کا اعلان کیا ہے اور ان پابندیوں میں ونزوئیلا کے صدر مادورو اور ان کے طرفداروں پر دباؤ ڈالا ہے۔واضح رہے کہ ونزوئیلا کو حالیہ برسوں کے دوران کافی اقتصادی مشکلات کا سامنا رہا ہے جس کی وجہ حالیہ چند ہفتوں کے دوران اس ملک کے عوام نے سڑکوں پر نکل کر احتجاج بھی کیا ہے جبکہ مظاہرین اور سیکورٹی اہلکاروں کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں دسیوں افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔

ٹیگس