سعودی عرب کو ہتھیاروں کی فروخت پر امریکی سینیٹر کو اعتراض
ایک امریکی سینیٹر نے سعودی عرب کو اسلحے کی فروخت فورا بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے
پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کے ریپبلکن سینیٹر رنڈ پل نے کہا ہے کہ واشنگٹن ، ریاض حکومت کی حمایت اور اسلحے کی فروخت کے باعث یمن میں آل سعود کے جرائم میں شریک ہے- امریکی سینیٹر رنڈ پل، سعودی عرب کو ہتھیاروں کی فروخت کے معاہدے پر عمل درآمد روکنے کے لئے ایک قرار داد پیش کرنے والے ہیں جس پر جون دوہزار سترہ میں ووٹنگ ہوگی- کہا جا رہا ہے کہ رنڈ پل ، ہتھیاروں کی برآمدات کے کنٹرول سے متعلق قانون کی بنیاد پر یہ قرارداد سینیٹ میں پیش کریں گے - امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اپنے حالیہ دورہ سعودی عرب میں ایک سو دس ارب ڈالر کے معاہدے پر دستخط کئے ہیں- مارچ دوہزارپندرہ میں یمن پر سعودی عرب کی جارحیت کے آغاز کے بعد سے امریکہ ریاض کو انٹیلیجنس اور اسلحہ جاتی مدد فراہم کر رہا ہے-