ٹرمپ کے خلاف بیلجیئم میں مظاہرہ
امریکی صدر کے دورہ بیلجئیم کے موقع پر اس ملک کے عوام نے ان کی آمد کے خلاف شدید احتجاج کیا۔
خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق امریکی صدرٹرمپ اس وقت بیلجیئم میں ہیں جہاں برسلز پہنچنے کے بعد ٹرمپ نے سب سے پہلے بیلجیئم کے شاہ اور ملکہ سے ملاقات کی جبکہ ہزاروں لوگوں نے برسلز میں ان کے دورے کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے۔ اور گو ٹرمپ گوکے نعرے لگائے۔
واضح رہے کہ امریکی صدرٹرمپ اس سے پہنے جب مقبوضہ فلسطین گئے توان کا امریکہ اور اسرائیل مخالف نعروں سے استقبال کیا گیا تھا۔
مظاہرین نے احتجاج کرتے ہوئے اسرائیلی اور امریکی پرچم بھی نذرآتش کئے اور امریکی صدر کی تصویروں والے پتلے بھی جلائے گئے تھے۔
واضح رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کی پالیسیوں کے خلاف نہ فقط دوسرے ممالک بلکہ خود امریکہ میں بھی احتجاجی مظاہرے ہوئے اور ٹرمپ کو بدستوراحتجاجی مظاہروں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔