اٹلی میں سات صنعتی ملکوں کا سربراہی اجلاس
سات صنعتی ملکوں کے سربراہوں کا اجلاس سخت حفاظتی انتطامات میں اٹلی میں شروع ہوگیا ہے -
اٹلی ، جاپان ، امریکا ، کینیڈا، جرمنی، فرانس اور برطانیہ کے سربراہان مملکت اور یورپی یونین کے نمائندے، گروپ سیون کے تینتالیسویں اجلاس میں شریک ہیں - یہ اجلاس اٹلی کے جزیرے سیسیل کے شہر تاؤر مینا میں ہو رہا ہے - اجلاس میں مانچیسٹر دہشت گردانہ حملے کے بعد داعش کے خلاف جنگ، پناہ گزینوں کے بحران ، شمالی کوریا کے ساتھ کشیدگی ، ماحولیات ، ملکی پیداوار کی حمایت ، سائبرسیکورٹی ، شام کے بحران اور برگزیٹ جیسے معاملات کا جائزہ لیا جا رہا ہے - روس کی غیرموجودگی میں اپنی نوعیت کا یہ چوتھا اجلاس ہے - صنعتی ملکوں کے گروپ نے دوہزار چودہ میں یوکرین کا بحران شروع ہونے کے بعد روس کو اپنے گروپ سے نکال دیا تھا - سات صنعتی ملکوں کے سربراہی اجلاس کی سیکورٹی کے لئے دس ہزار سیکورٹی اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے -