May ۲۷, ۲۰۱۷ ۰۸:۰۱ Asia/Tehran
  • سری لنکا میں طوفان اور سیلاب سے 91 افراد ہلاک

سری لنکا کی حکومت نے لینڈ سلائیڈنگ کے باعث دریا کے قریب رہنے والوں کو گھر خالی کرنے کا مشورہ دیا ہے جب کہ سرکاری اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کرتے ہوئے ریسکیو اور دیگراداروں کو اگلے 72 گھنٹوں تک الرٹ رہنے کا کہا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سری لنکا کے جنوب میں مون سون کی طوفانی بارشوں کے باعث سیلابی ریلوں اور مٹی کے تودے گرنے سے 91 افراد ہلاک جب کہ 100 سے زائد افراد  لاپتہ ہوگئے جن کی تلاش کا کام جاری ہے تاہم ہلاکتوں میں اٖضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ ڈیزاسٹر مینجمنٹ سینٹر کے مطابق طوفانی بارشوں کے باعث 7 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوئے۔

رپورٹس کے مطابق حکومت نے بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کے لیے فوج کو طلب کرلیا ہے اور ایئرفورس کے ہیلی کاپٹرز کے ذریعے متاثرین کی مدد کی جارہی ہے۔

 

ٹیگس