May ۲۸, ۲۰۱۷ ۱۱:۲۲ Asia/Tehran
  •  ٹرمپ ڈکٹیٹراور آمر ہیں: ہلیری کلنٹن

امریکہ کی سابق وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ ڈکٹیٹراور آمر ہیں۔

ایسوسی ایٹڈ پریس کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کی سابق وزیر خارجہ اور صدارتی امیدوار ہلیری کلنٹن نے والسلے کالج میں منعقدہ تقریب سے خطاب میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ڈکٹیٹر اور آمر قراردیتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ امریکہ میں انصاف کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں ان پرگرفت مضبوط کرنی چاہیے۔ ہلیری کلنٹن نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ کا انصاف کی راہ میں رکاوٹ بننے پر مواخذہ کیا جائے گا۔ ٹرمپ کے عہدہ صدارت پر براجمان ہونے کے بعد ملک میں آمرانہ نظام میں اضافہ ہورہا ہے جس سے آزاد معاشرے کوخطرہ ہوسکتا ہے۔

ٹرمپ نے بھی روس سے تعلقات چھپانے کی کوشش میں ایف بی آئی سربراہ کو فارغ کیا، جس پر ٹرمپ کے خلاف کارروائی کی جانے چاہیے۔ واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ان کی پالیسیوں کی وجہ سے عالمی سطح پر سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور اس کے علاوہ ان کے خلاف امریکہ سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں احتجاجی مظاہرے بھی ہو رہے ہیں۔

ٹیگس