امریکا میں نسل پرستانہ حملہ، دو مسلمان جاں بحق
امریکا میں ایک نسل پرست مسلح حملہ آور نے دو مسلمانوں کو قتل کر دیا۔
امریکی ریاست اورگن کے شہر پورٹ لینڈ کی پولیس نے خبر دی ہے کہ ایک نسل پرست حملہ آور نے پورٹ لینڈ میں ایک مسافر ٹرین میں دو مسلمانوں پر چاقو سے حملہ کر کے ان کا قتل کر دیا-
پورٹ لینڈ کی پولیس نے کہا ہے کہ حملہ آور نے ایک مسافر ٹرین میں پہلے دو مسلمان خواتین کو جو، حجاب میں تھیں غلط باتیں کہیں اور گالیاں دیں اس کے بعد تین افراد پر چاقو سے حملہ کر دیا جن میں دو مسلمان موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے-
حملہ آور کی جو ویڈیو کلیپ منظرعام پر آئی ہے اس میں وہ نسل پرستانہ نعرے لگاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے-
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ حملہ آور مسلسل نسل پرستانہ نعرے لگا رہا تھا اور مسلمانوں کے خلاف باتیں کر رہا تھا- حملہ آور دو مسلمانوں کو قتل کرنے کے بعد مسافر ٹرین سے فرار ہو گیا لیکن کچھ گھنٹے گذرنے کے بعد پولیس نے اس کو گرفتار کر لیا- اس نسل پرستانہ حملے میں تین افراد زخمی بھی ہوئے ہیں-
واضح رہے کہ ٹرمپ کے برسراقتدار آنے کے بعد امریکا میں اسلام مخالف حملے تیز ہو گئے ہیں-