Jun ۰۱, ۲۰۱۷ ۱۵:۵۵ Asia/Tehran
  • مغرب کے دوہرے معیار پر روس کی تنقید

روس کے وزیرخارجہ نے دہشت گردی کے سلسلے میں امریکہ اور یورپ کے دوہرے معیار پر تنقید کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق روس کے وزیرخارجہ سرگئی لاؤروف نے تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ افغانستان کے دارالحکومت کابل کے سفارتی علاقے میں بدھ کو ہونے والا دہشت گردانہ حملہ خطرے کی ایک گھنٹی ہے جس نے خبردار کیا ہے کہ عالمی مسائل سے نمٹنے میں خاص طور سے اس کے مغربی شرکاء کی جانب سے دوہرے معیارات اختیار کرنے سے اجتناب کتنا ضروری ہے۔
 سرگئی لاؤروف نے کہا کہ تمام فریق جو موجودہ مشکل حالات میں ملت افغانستان کی مدد کرنا چاہتے ہیں انھیں شفاف طریقے سے اور بغیر کسی خفیہ ایجنڈے کے ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کرنا چاہئے۔
روس کے وزیر خارجہ نے کہا کہ افغانستان کے حالیہ واقعے کے بعد پہلے سے زیادہ واضح ہوچکا ہے کہ اس ملک کی فضاؤں میں جو پوری طرح امریکہ اور نیٹو کے کنٹرول میں ہے کیا ہو رہا ہے۔
بدھ کو کابل کے سفارتی علاقے میں جرمنی ، جاپان، ایران ، ہندوستان اور کچھ دیگر ملکوں کے سفارتخانوں کے قریب ہونے والے حملے کے نتیجے میں نوے افراد جاں بحق اور تین سو اسّی زخمی ہوگئے ہیں۔اکثر زخمیوں کی حالت نازک ہے- زخمیوں میں زیادہ تر بچے اور عورتیں ہیں۔

ٹیگس