امریکا اور روس آمنے سامنے
Jun ۰۵, ۲۰۱۷ ۰۹:۲۲ Asia/Tehran
روس نے نہ رکنے والے آواز کی رفتار سے 5 گنا تیز زرقون کروز میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ یہ میزائل 4600 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے پروازکرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
روسی حکام کے مطابق زرقون میزائل 2018 تک روسی فوج کے حوالے کر دیا جائیگا۔ دفاعی تجزیہ کار اس کو امریکی میزائل ڈیفنس کے خلاف اہم کامیابی قرار دے رہے ہیں جبکہ امریکی اخبارنے دعویٰ کیاہے کہ میزائل کسی بھی میزائل کے دفاعی نظام کوتوڑنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ آواز کی رفتار سے5 گنا تیز سفر کرنے والا زرقون کروز میزائل کسی بھی طیارہ بردار جہاز کو ایک ہی وار میں تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، اس سے پہلے اس میزائل کے 4 تجربات کیے جا چکے ہیں۔