Jun ۰۶, ۲۰۱۷ ۰۸:۵۳ Asia/Tehran
  • امریکہ میں فائرنگ مزید 5 افراد ہلاک

امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر اورلینڈو میں مسلح شخص نے فائرنگ کرکے خاتون سمیت 5 افراد کو ہلاک کردیا جب کہ حملہ آور نے خود کو بھی گولی مارلی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکہ میں فائرنگ سے ہرروز تقریبا کئی افراد ہلاک ہو جاتے ہیں اورفائرنگ کا تازہ واقعہ امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر اورلینڈو کے صنعتی علاقے میں پیش آیا جہاں مسلح شخص نے فائرنگ کرکے خاتون سمیت 5 افراد کو ہلاک کردیا جس کے بعد حملہ آور نے خود کو بھی گولی مارکر خود کشی کرلی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور صنعتی علاقے میں واقع کمپنی میں ملازم تھا جس کو چند ماہ قبل کمپنی سے نکال دیا گیا تھا حملہ آور کی عمر 45 سال ہے اور اس کا مجرمانہ ریکارڈ بھی ہے ۔

 

ٹیگس