Jun ۰۸, ۲۰۱۷ ۱۹:۳۵ Asia/Tehran
  • شہدائے تہران کی یاد میں ایفل ٹاور کی لائٹیں گل

تہران کے دہشت گردانہ حملوں میں شہید ہونے والوں کی یاد میں جمعرات اور جمعے کی درمیانی رات بارہ بجے ایفل ٹاور کی روشنی گل کردی جائیں گی-

پیرس کی میئر ایناایدالگو نے اپنے ایک ٹوئیٹ میں فرانسیسی عوام کی جانب سے ایرانی عوام کے ساتھ یکجہتی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایفل ٹاور کی روشنیاں آج رات بارہ بجے بجھادی جائیں گی۔پیریس کی میئر کے علاوہ فرانس کے صدر عمانوئیل میکرون اور وزیر خارجہ جان ایوے لادریان نے بھی تہران میں ہونے والے دہشت گردانہ حملوں کی مذمت کی ہے۔

ٹیگس