ٹرمپ جھوٹے ہیں: ایف بی آئی کے سابق سربراہ
امریکی پولیس ایف بی آئی کے سابق سربراہ نے صدر ٹرمپ پر جھوٹ بولنے کا الزام لگایا ہے۔
ایف بی آئی کے سابق سربراہ جمیز کومی نے امریکی سینٹ کی انٹیلیجنس کمیٹی کے اجلاس میں کہ جو امریکی صدارتی انتخابات میں روس کی مداخلت کے الزامات کی تحقیقات کا جائزہ لینے کے لئے منعقد ہوا تھا اپنے بارے میں ٹرمپ کے بیانات کے بارے میں کہا کہ ان کے بیانات جھوٹے تھے۔
امریکی صدر ٹرمپ نے گذشتہ مہینے جیمزکومی کو امریکہ کے دوہزار سولہ کے صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹ پارٹی کی امیدوار ہیلری کلنٹن کے متنازعہ ایمیل کی تحقیقات میں ان کی کارکردگی کو ناپسندیدہ قرار دیتے ہوئے انھیں ان کے عہدے سے معزول کر دیا تھا۔
تاہم ڈیموکریٹس کا کہنا ہے کہ جیمزکومی کو معزول کئے جانے کی اصلی وجہ، روس کے ساتھ ٹرمپ کے قریبیوں کے خفیہ تعاون کے بارے میں تحقیقات جاری رکھنے پر اصرار ہے۔
جیمزکومی نے اس سوال کے جواب میں کہ انھوں نے ٹرمپ کے ساتھ تمام ملاقاتوں اور نشستوں کی باضابطہ رپورٹس کیوں تیار کی تھی کہا کہ یہ ملاقاتیں تنہائی میں ہوئی تھیں اور انھیں تشویش تھی کہ ممکن ہے ٹرمپ ان ملاقاتوں میں ہونے والی باتوں سے مکر جائیں۔
جمیز کومے نے کہا کہ میں جانتا تھا کہ ایک دن انھیں اپنے اور ایف بی آئی کےدفاع میں ان نوٹس کی ضرورت پڑے گی۔