جرمنی کی جانب سے قطر کا اقتصادی بائیکاٹ مسترد
Jun ۰۹, ۲۰۱۷ ۱۸:۲۶ Asia/Tehran
جرمنی کے وزیر خارجہ نے قطر کا اقتصادی بائیکاٹ مسترد کر دیا ہے۔
روزنامہ القدس العربی کے مطابق جرمنی کے وزیر خارجہ زیگمار گیبریل نے جمعے کو برلن میں قطرکے وزیر خارجہ محمد بن عبدالرحمان آل ثانی کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں قطرکے ساتھ سفارتی تعلقات توڑنے اور اس کے اقتصادی بائیکاٹ کو ناقابل قبول بتایا۔
گیبریل نے قطرکا بحری اور فضائی بائیکاٹ ختم کرنے اور مذاکرات کے ذریعے سفارتی راہ حل اختیارکرنےکا مطالبہ کیا۔
سعودی عرب ، بحرین، متحدہ عرب امارات، مصراور کچھ دیگر ممالک نے گذشتہ پیر کو قطر پر دہشت گردی کی حمایت کا الزام لگاتے ہوئے اس سے اپنے تعلقات ختم کر لیئے ہیں۔
سعودی عرب، بحرین، متحدہ عرب امارات اور مصر نے قطر پر اپنی فضائی، زمینی اور بحری سرحدیں بھی بند کر دی ہیں۔