Jun ۱۰, ۲۰۱۷ ۱۴:۳۶ Asia/Tehran
  • متحدہ عرب امارات، لیبیا کی متوازی حکومت کو اسحلہ فراہم کر رہا ہے، اقوام متحدہ

اقوام متحدہ نے متحدہ کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات نے لیبیا کے خلاف عائد اسلحہ کی پابندی کی خلاف ورزی کی ہے۔

اقوام متحدہ کے ماہرین نے مئی کے مہینے میں سلامتی کونسل کے نام اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات نے لیبیا کے سابق فوجی جنرل خلیفہ حفتر کی متوازی حکومت کو جنگی ہیلی کاپٹر اور لڑاکا طیارے فروخت کیے ہیں۔
خلیفہ حفتر کی سرکردگی میں قائم نیشنل لیبین آرمی، طرابلس میں قائم قومی حکومت کو تسلیم نہیں کرتی۔
 اقوام متحدہ سمیت تمام عالمی ادارے طرابلس میں قائم لیبیا کی قومی حکومت کی حمایت کرتے ہیں۔
خلیفہ حفتر کی فوج نے لیبیا کے جنوبی اور مشرقی علاقوں کی اہم فوجی چھاؤنیوں پر قبضہ کر رکھا ہے۔
لیبیا کے آمر معمر قذافی  کی حکومت کے ختم ہونے کے بعد سے اقوام متحدہ نے لیبیا کے لیے ہر قسم کے اسلحے کی فراہمی پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔

ٹیگس