Jun ۱۴, ۲۰۱۷ ۰۹:۲۳ Asia/Tehran
  • بنگلہ دیش میں بڑے پیمانے پر تباہی 134 افراد جاں بحق

بنگلہ دیش کے جنوب مشرقی پہاڑی اضلاع میں گزشتہ دو دنوں سے ہو رہی موسلادھار بارش کی وجہ سے تودہ گرنے اور زمین کھسکنے سے اب تک کم از کم 134 افراد جاں بحق ہوئے ہیں اور سینکڑوں گھروں کو نقصان پہنچا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بارش اور تودہ گرنے سے چٹاگانگ، باندراون اور رنگاماٹی اضلاع میں سب سے زیادہ نقصان ہوا ہے۔

ڈیزاسٹر مینجمنٹ وزارت کے سربراہ ریاض احمد نے بتایا کہ رنگاماٹی ضلع میں سب سے زیادہ ہلاکتوں کی رپورٹیں موصول ہوئی ہیں، جہاں اب تک 98 لوگوں کی لاشیں برآمدکی گئی ہیں۔

موصولہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بنگلہ دیش میں مونسون کی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے اور جنوب مشرقی علاقے میں پیر کے روز سے شروع ہونے والی شدید بارشوں کے باعث کئی مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ ہوئی جس میں اب تک ہلاکتوں کی تعداد 134تک پہنچ چکی ہے۔

بارشوں اور مٹی کے تودے گرنے سے کئی علاقوں سے زمینی رابطے بھی منقطع ہو گئے ہیں۔

 

ٹیگس