Jun ۱۴, ۲۰۱۷ ۱۱:۲۸ Asia/Tehran
  • القاعدہ اور اسامہ امریکی اقدامات کا نتیجہ

روس کے صدر ولادیمیر پوتین نے تکفیری دہشت گرد تنظیم القاعدہ اور اسامہ بن لادن کے بارے میں وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ القاعدہ اور اسامہ بن لادن امریکی اقدامات کا نتیجہ ہیں ۔

رشیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق روس کے صدر ولادیمیر پوتین نے تکفیری دہشت گرد تنظیم القاعدہ اور اسامہ بن لادن کے بارے میں کہا ہے کہ القاعدہ اور اسامہ بن لادن امریکی اقدامات کا نتیجہ ہیں اور امریکہ براہ راست دہشت گرد گروہوں کی سرپرستی کررہا ہے۔

روسی صدر نے کہا کہ القاعدہ کو بنانے، اسے سویت یونین کے خلاف استعمال کرنے اور ہتھیار فراہم کرنے میں امریکہ نے اہم کردار ادا کیا اور اس کے ٹھوس شواہد بھی موجود ہیں۔

پوتین نے کہا کہ امریکہ نے چچن میں باغیوں کو ہتھیار فراہم کئے۔

 

ٹیگس