نام نہاد امریکی اتحاد کے حملوں میں تین سو افراد جاں بحق : اقوام متحدہ
Jun ۱۵, ۲۰۱۷ ۱۴:۰۶ Asia/Tehran
اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ شام کے صوبہ رقہ میں داعش کے خلاف نام نہاد امریکی اتحاد کے حملوں میں تین سو عام شہری مارے گئے ہیں۔
العالم کی رپورٹ کے مطابق شام کے حالات کا جائزہ لینے کے لئے قائم اقوام متحدہ کی تحقیقاتی کمیٹی کی کمشنر کارین ابو زید نے کہا ہے کہ صرف رقہ پر امریکی اتحاد کے فضائی حملوں میں تقریبا تین سو عام شہری جاں بحق ہوئے ہیں کہ جن میں دو سو افراد کا تعلق المنصورہ قصبے سے ہے-
اس سے قبل بھی داعش کے خلاف نام نہاد امریکی اتحاد کی گولہ باری اور فضائی حملوں میں کم سے کم چھے عام شہری جاں بحق ہوئے جن میں چار خواتین اور بچے شامل تھے-
واضح رہے کہ امریکہ کے نام اتحاد کے حملوں میں اب تک ایک لاکھ ساٹھ ہزار عام شہری دربدر ہو چکے ہیں-